[Audio] زرے ہوئے ایام میں دو عدد حادثات رونما ہوئے جو جان لیوا تھے۔ جگہ حادثات ایک حادثہ سعید آباد میں ہوا اور دو افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسرا حادثہ پنڈی بھٹیاں کے قریب ہوا اور ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوئے۔ وجہ حادثات۔ پہلے حادثے کی وجہ غیر محفوظ عمل اور حالات تھے۔ یعنی ایک تو اس وقت روڈ پر بارش ہو رہی تھی اور دوسرا آئل ٹینکر کو دفاعی ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکنا چاہیے تھا مگر وہ اسی غلط فہمی میں مبتلا رہا کے کچھ نہیں ہو گا اور اسپیڈ میں بریک کا لگاتار استعمال حادثے کی وجہ بنا۔ دوسرا حادثے کی وجہ غیر محفوظ عمل اور حالات بنے جب موٹر و ے کے اطراف کھیتوں میں لگی ہوئی آگ کے دھوئیں تھا۔ جہاں تمام ڈرائیور حضرات کو رکنا چاہیے تھا مگر اسی غلط فہمی میں مبتلا رہے کے کچھ نہیں ہو گا بہت ساری گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں اور انتہائی جانی اور مالی نقصان ہوا۔.
[Audio] احتیاط! یاد رہے موٹر و ے کورس میں سکھائیے گے اصولوں پر عمل درآمد کرنا انتہائی ضروری ہے جس میں ٹیک 5 پر عمل دفاعی ڈرائیونگ اسپیڈ اور فاصلہ بہت خاص پہلو ہیں۔ اوپر بیان کردہ حادثات رونما نہ ہوتے اگر ڈرائیور حضرات اسٹاپ کارڈ لگا کر کسی محفوظ مقام پر رک جاتے۔ یاد رکھیں! آپ کا ایک محفوظ عمل آپ سمیت کئی لوگوں کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اور ایک غیر محفوظ عمل انتہائی سنگین نتائج کی وجہ بن سکتا ہے۔.